تجارت
بینکوں کے نئے اوقات کار جاری
بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے
اسٹیٹ بینک کےمطابق پیر سے جمعرات بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے جب کہ بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔
بینکوں کی پبلک ڈیلنگ جمعہ کے روز صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی اور جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ نئے اوقات کار پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔