ایران سے پرامن تعلقات کیلئے سعودی عرب کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں،وزیراعظم عمران خان

دونوں ممالک کے درمیان امن کی جانب یہ قدم امتِ مسلمہ کیلئے باعثِ تقویت ہو گا

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے انٹرویو کا لنک شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ ایران سے پرامن تعلقات کیلئے سعودی عرب کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی اور سعودی عرب قریبی دوست ہے، دونوں ممالک کے درمیان امن کی جانب یہ قدم امتِ مسلمہ کیلئے باعثِ تقویت ہو گا۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ سعودی عرب ایران سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایران کو مشکل صورتحال میں نہیں دیکھنا چاہتا، سعودی عرب اور ایران کے مفادات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

Exit mobile version