بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید

دھماکا کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا، پولیس

قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا، دھماکے سے پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

اشتہار
Back to top button