تجارت
فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بند کردیا گیا
آج سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے کی بجائے 1 ہزار 20 روپے میں ملے گا،فلور ملز ایسوسی ایشن
فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بند کردیا گیا، فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سے لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے کی بجائے 1 ہزار 20 روپے میں ملے گا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بازار سے گندم 1900 روپے فی من مل رہی ہے۔ گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا بھی مہنگا ہوگیا ہے۔