قومی
تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے،عامر خان
اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں توآپ کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔ریلی سے خطاب
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان نےکہا ہےکہ عام انتخابات میں کراچی کےنتائج چرائےگئے اور تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں توآپ کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کی۔
ریلی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار حافظ مرسلین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔