پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا مثبت دن

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 682 ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 976 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 682 ہے۔

آج کاروباری دن کے آغاز پر 320 پوائنٹس کم ہوا لیکن پھر خریداری کی لہر پر 100 انڈیکس کو تقریباً ساڑھے 12 سو پوائنٹس بڑھا کر 45 ہزار 952 تک لے گئی۔ البتہ کاروبار کا اختتام 976 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 682 پر ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب 97 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 142 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 931 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version