قومی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی اپیلیں منظور کرنے پر پاکستان بار کونسل کا خیرمقدم
فیصلے سے ججز کی خودمختاری اور آزادی پر کوئی آواز نہیں اٹھا سکےگا، سپریم کورٹ نے قرار دے دیا ہےکہ عدلیہ آزاد ہے
پاکستان بارکونسل نے جسٹس فائزعیسیٰ نظرثانی اپیلیں منظورکرنےکے عدالتی فیصلےکا خیرمقدم کیا ہے۔پاکستان بار کونسل کا کہنا ہےکہ فیصلے سے ججز کی خودمختاری اور آزادی پر کوئی آواز نہیں اٹھا سکےگا، سپریم کورٹ نے قرار دے دیا ہےکہ عدلیہ آزاد ہے۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی، قانون اور آزاد عدلیہ مزید مضبوط ہوگی، جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی اپیلیں منظور ہونا پوری عدلیہ کی کامیابی ہے۔