پاکستان میں 40 سال اور زائد عمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق بتایا کہ کل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 50 سے 60 سال کی عمر والے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 40 سال یا اس سے بڑے ہیں تو اپنے آپ کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔