میٹرک اور انٹر کےامتحانات کب ہونگے؟شفقت محمود نے بتا دیا

صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا، انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سے وابستہ ہیں

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہےکل سے او لیول کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جب کہ میٹرک اور انٹر کےامتحانات مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔نجی ٹی وی پروگرام ‘میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ صحت کا پہلو ہمیشہ مقدم ہوتاہے، این سی او سی میٹنگ میں صحت کی صورت حال کاجائزہ لیاجاتاہے، تعلیم کےلحاظ سےتمام صوبائی وزرائےتعلیم کامشورہ تھاکہ امتحانات ہونےچاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ میٹرک اورانٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیے جاسکیں لیکن صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا، انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سے وابستہ ہیں، پچھلے سال جو گریڈز کے ساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا۔

شفقت محمودکا کہنا تھا کہ کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہو رہےہیں، میٹرک اور انٹر کےامتحانات مئی کے تیسرےیا چوتھےہفتے میں ہوں گے،کیمبرج نےکہاہےکہ اس سال پاکستان میں ٹیچرز اسسٹڈگریڈز نہیں ہوں گے۔

Exit mobile version