کراچی کے علاقے نیوکراچی ناگن چورنگی کےقریب پولیس کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب ایک شہری بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے لے کر نکلا تھا کہ مسلح ملزمان نے شہری کو لوٹ کر فرارہونےکی کوشش کی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ وہاں گشت پر مامور اہلکاروں نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ڈاکوؤں سےلٹنے والا شہری اور ایک راہ گیر خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں۔