پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹ آئندہ ہفتے

فرنچائزز کو ڈرافٹ کیلئے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست فراہم کردی گئی ہے

‏پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹ آئندہ ہفتے ہوگا جس کیلئے فرنچائزز کو ڈرافٹ کیلئے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست فراہم کردی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے صف اول کے کھلاڑی پوری طور پردستیاب نہیں ہیں اور جو آ بھی سکتے ہیں وہ بھی کچھ حصے کیلئے دستیاب ہیں ،سرکردہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی عدم دستیابی فرنچائزز کیلئے درد سر بن گئی ہے۔

پی ایس ایل 6 کے ابتدائی 14 میچز کھیلنے والے برطانوی کرکٹرز بقیہ مقابلوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں وہ بھی صف اول کے نام نہیں ہیں ، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہیں۔

بنگلادیشی آل رائونڈر شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال بھی فہرست کا حصہ ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل بھی پی ایس ایل 6 کیلئے دستیاب ہوںگے، ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل نے بھی چند میچز کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے

Exit mobile version