حماس اور اسرائیل پر ایک دوسرے پر راکٹ حملے

اسرائیل نے غزہ کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹوں کے جواب میں غزہ میں زیر زمین انفرا اسٹرکچراورراکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا

حماس کے کنٹرول والے غزہ پٹی کے علاقے سے فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیل پر کم ازکم تیس راکٹ داغے تھے۔ جس کی وجہ سے یروشلم میں غیر معمولی کشیدگی پیدا ہوگئی اورجوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل نے بھی آج حماس کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ حالیہ مہینوں کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے اور تشدد کرنے کے یہ بدترین واقعات ہیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ گذشتہ رات غزہ کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹوں کے جواب میں غزہ میں زیر زمین انفرا اسٹرکچراورراکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ غزہ سے جنوبی اسرائیلی کی طرف داغے جانے والے راکٹوں کی وجہ سے متعدد اسرائیلی خاندانوں کو خصوصی محفوظ مقامات میں پناہ لینا پڑی۔

Exit mobile version