بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک لبیک کے ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کردیئے،فواد چوہدری

(ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قرارداد لاناچاہیں تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ‏کا کہنا ہےکہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قرار داد پیش ہو چکی ہے اور ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دیےگئے جب کہ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکا۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قرارداد لاناچاہیں تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اشتہار
Back to top button