قومی
کوئٹہ دھماکے میں میں جاں بحق افراد کی تعداد5 ہو گئی
۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے جو متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں ایکسپلوسیو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کوئٹہ بم دھماکےکی ابتدائی تحقیقات شروع کر دیں اور ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق ابتدائی شواہدکے مطابق دھماکا خودکش ہوسکتا ہے۔