قومی
کوئٹہ میں دھماکہ تین افراد جاں بحق
11افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا
کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا ہوا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جبکہ دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا۔