کورونا کی تیسری لہر میں کوئی کمی نہیں، مزید 137جاں بحق، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8 فیصد

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ میں کوئی کمی آتی دکھائی نہیں دے رہی دوسری جانب ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 5 ہزار 445 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 137 مریض انتقال کر گئے۔

وبا کی تشخیص کے لیے 19 اپریل کو مجموعی طور پر 68 ہزار ٹیسٹس کیے گئے، جن کے نتیجے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 83 ہزار 298 تک پہنچ چکے ہیں۔

ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 66 ہزار 882 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 16 ہزار 453 زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 4 ہزار 586 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version