بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نبیﷺ سے عشق کسی ملک میں نہیں دیکھا جو ہمارے ملک میں ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بدقسمتی سے کئی مرتبہ سیاسی اور دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں جس سے وہ اپنے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’بڑی بدقسمتی ہے ملک میں کئی مرتبہ سیاسی اور دینی جماعتیں اسلام کو غلط استعمال کرتی ہیں اور ایسا استعمال کرتی ہیں کہ اپنے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں، اس سے دوسروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اپنے ملک اور لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’واضح کردوں ہمارے لوگ نبیﷺ سے پیار کرتے ہیں، یہ وہ ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، میں نے کہیں اس طرح کا دین سے لگاؤ اور اپنے نبیﷺ سے عشق کسی ملک میں نہیں دیکھا جو ہمارے ملک میں ہے‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کا مقصد ایک ہے لیکن افسوس ہوتا ہے کئی مرتبہ اس پیار کو غلط استعمال کیا جاتا ہے، کیا حکومت کو اس کی فکر نہیں؟ جب ہمارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو کیا ہمیں تکلیف نہیں ہوتی؟ یہ کون فیصلہ کرے گا؟ کیا کسی کے دل کو کسی نے چیر کر دیکھا کہ نبیﷺ سے کون زیادہ پیار کرتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس چیز کو جب غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں تو دین کو فائدہ نہیں پہنچا رہے، اس سے جس ملک میں جرم ہورہا ہے ان کو نہیں اپنے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘۔

اشتہار
Back to top button