حکومت نے جو خونریزی کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،مفتی تقی عثمانی

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے حکومت سے دانشمندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں جو خونریزی کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند افراد نے پولیس پر جوحملے کیے وہ بھی یقیناً غلط تھے لیکن حکومت دانشمندی سے کام لے۔

واضح رہےکہ لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے اور جے یو آئی نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version