بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی نژاد یاسر بشیر ہیوسٹن پولیس کے پہلےمسلمان اسسٹنٹ چیف آف پولیس مقرر

پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو ہیوسٹن پولیس کا اسسٹنٹ چیف، خاندانی تشدد کے محکمے کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یاسر بشیر امریکا میں پہلے مسلمان اسسٹنٹ چیف آف پولیس ہوں گے۔

نیشنل جیو گرافک نے 2018 میں امریکا میں موجود مسلمانوں کے بارے میں فیچر کیا تھا جس میں یاسر بشیر بھی شامل تھے۔لاہور کے قریب پیدا ہونے والے یاسر بشیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1985 میں امریکا آئے تھے اور تب ان کی عمر 8 برس تھی۔

یاسر بشیر نے 2001 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار اور نائن الیون کے وقت وہ اکیڈمی میں تھے۔وہ فنانس کی تعلیم حاصل کررہے تھے جب کسی نے انہیں محکمہ پولیس میں شمولیت کا مشورہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے محکمہ پولیس بہت پسند آیا اور یونیورسٹی واپس جا کر ماہر کریمنولوجی میں ماسٹر کیا۔

اشتہار
Back to top button