تجارت
چین کی معیشت میں 18اعشاریہ 3 فیصد نمو ریکارڈ
چین میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں آنے کےبعد معیشت میں 18اعشاریہ 3 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
چین کی معیشت میں گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کےمقابلےمیں رواں سال نمو کی ریکارڈ شرح رپورٹ ہوئی ہے۔
معیشت میں حالیہ نمو کی شرح 1992ء کے بعد سے اب تک سب سے تیز رفتار شرح نمو ہے۔
گزشتہ سال کورونا کے سبب عائد ملکر گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کی نمو کی شرح 6اعشاریہ 8 فیصد سکڑ گئی تھی۔