بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیاگیا

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا۔

ذرائع ٹی سی پی کا کہنا ہے کہ مہنگی بولیوں پر دو ٹینڈرز منسوخی کے بعد کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی، ٹی سی پی کو آخری ٹینڈر کے مقابلے میں 24 ڈالر فی ٹن کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 520.20 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی، درآمدی چینی کی پورٹ پر لینڈنگ کاسٹ 85 سے 86 روپے فی کلو پڑے گی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چینی درآمد کے لیے الخلیج گروپ نے سب سے کم بولی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے موصول بولی کی سمری وزارت تجارت کو بھجوا دی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی کو موصول بولیوں کا جائزہ لیا جارہاہے، آخری ٹینڈر میں ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن ملی تھی۔

ٹی سی پی کی جانب سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر دیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button