بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک بھر چار گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد

ملک بھر چار گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کردی گئی۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بند کی جانے والی ایپس میں ٹوئٹر، فیس بک ، یو ٹیوب ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ شامل ہیں۔

دوسری جانب وزرات داخلہ نے بھی ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے۔

اشتہار
Back to top button