چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے5 بجے شروع ہوگا۔
سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور دوسرا میچ جنوبی افریقا کے جیتنے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
تیسرے میچ کے لیے پاکستان کیمپ سے اطلاعات ہیں کہ فخر زمان اب فٹ ہوگئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں دوایک سے شکست دی تھی۔