تحریک لبیک پاکستان کا لیاقت باغ میں دھرنا جاری
لیاقت باغ کے مقام پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی جانب سے دھرنا کے موقع پر ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا
ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق ڈائیورشن پوائنٹس اور متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے
فیض آباد سے آنے والی ٹریفک کو 9thایونیو اور شمس آباد کی طرف ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس
راول روڈ سے آنے والی ٹریفک کو بند کھنہ روڈ صادق آباد کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔
صدر سے مری روڈ جانے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے کچہری کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ٹریفک
کمیٹی چوک انڈر پاس سے لیاقت باغ چوک کی طرف ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گی۔
کمیٹی چوک انڈر پاس کے اوپر سے ٹریفک کو ڈھوک کھبہ اور اقبال روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔
راجہ بازار سے لیاقت باغ آنے والی ٹریفک کو DAVکالج چوک سے ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس
سی ٹی او رائے مظہر اقبال کے مطابق ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام پوائنٹس پر ٹریفک ڈیوٹی موجود ہے۔
شہری مری روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں