قومی
خیبرپختونخوا ، نئے وزرا میں عاطف خان دوبارہ شامل
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ہوگئی اور مزید 4 وزرا نے حلف اٹھالیا۔ نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جہاں گورنر شاہ فرمان نے وزرا سے حلف لیا جب کہ وزیراعلیٰ محمود خان سمیت دیگر حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
کابینہ میں شامل ہونے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، فضل شکور اور فیصل امین شامل ہیں جب کہ نئے وزرا کی شمولیت سےخیبرپختونخوا کابینہ میں ارکان کی تعداد 17 ہوگئی۔