![](/wp-content/uploads/2021/04/i-a-rehman-665x445-1.jpg)
قومی
انسانی حقوق کے علمبردار صحافی آئی اے رحمٰن انتقال کر گئے
انسانی حقوق کی آواز بننے والے پاکستان کے معروف صحافی آئی اے رحمان انتقال کر گئے۔
انسانی حقوق کے علمبردار، آئی اے رحمٰن کے اہلخانہ کے مطابق آئی اے رحمٰن شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔
آئی اے رحمٰن 1930ء میں ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ اُن کی عمر 90 برس تھی۔
آئی اے رحمٰن نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے ذریعے عوامی حقوق کی جدوجہد سمیت آزادی اظہار، انصاف کی فراہمی اور آئین کے تحفظ کے لیے بھی قلم سے جدوجہد کی۔