قومی
راولپنڈی میں دہشتگردوں کیخلاف خفیہ کارروائی، ایک مارا گیا
راولپنڈی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر راولپنڈی میں کارروائی کی گئی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کا نام نیاز اور اس کا تعلق اٹک کے علاقے حضرو سے ہے جبکہ فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔