بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

رمضان المبارک میں چینی کی فراہمی کے لیے شوگر ملوں کا کین کمشنر کو خط

رمضان المبارک میں چینی کی فراہمی کے لیے شوگر ملوں نے کین کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ شوگر ملزایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے کین کمشنر کو لکھے گے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتِ عالیہ کے حکم پر چینی فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

شوگر ملزایسوسی ایشن نے بتایا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملزان ڈیلرز کو چینی فراہم کریں گی جو شوگر سپلائی مینجمنٹ پر پورے اترتے ہوں۔ شوگر ملزایسوسی ایشن کایہ بھی کہنا ہے کہ سستی چینی معاشرے کے غریب طبقات تک پہنچنی چاہیئے۔

اشتہار
Back to top button