بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈسکہ ضمنی انتخاب، اسلحہ کی نمائش پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن گرفتار

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملزمان کو پولیس اور رینجرز نے گرفتار کیا ، گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق ن لیگ اور پی ٹی آئی سے ہے ،ملزمان سے 2 رائفل ، آٹو گن اور 2 پستول برآمد کیے گئے ، گرفتار افراد سے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں تفتیش کر رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button