قومی
نیب کا پنجاب محکمہ خوراک پر چھاپہ، چینی برآمدریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا
قومی احتساب بیورو اسلام آباد نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ذرائع کے مطابق نیب اسلام آباد کی ٹیم نے محکمہ خوراک کے دفتر سے چینی کی برآمد کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے محکمہ خوراک سے چینی کی 3 سالوں کی برآمدکاریکارڈطلب کیا تھا اور اس سلسلے میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم انکوائری کررہی ہے، محکمہ خوراک نے نیب کی ریکارڈ طلبی پر ریکارڈ کی فراہمی میں سست روی سے کام لیا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ نیب شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر ایم خان کوبھی طلب کرچکی ہے اور وہ گزشتہ ماہ نیب اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے۔