جنوبی افریقہ کا سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینا حیران کن ، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے جنوبی افریقا بورڈ کی طرف سےکھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنےکی اجازت دینے پر اعتراض اٹھایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینا حیران کن ہے، یہ افسوسناک امرہے کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز انٹرنیشنل کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

Exit mobile version