بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت فیفا نے معطل کردی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی تھی۔

اشتہار
Back to top button