قومی
وزیراعظم عمران خان کل دسویں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کرینگے
وزیراعظم عمران خان8 اپریل کو دسویں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دسویں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کرینگے، وزیراعظم ورچوئل کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی ایٹ کانفرنس بنگلا دیش کی طرف سے ورچوئلی منعقد کی جا رہی ہے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ ڈی ایٹ کانفرنس کا اس مرتبہ تھیم ’بدلتی ہوئی دنیا کے لیے اشتراک: نوجوانوں اورٹیکنالوجی کو تقویت دینا‘ ہو گا۔ دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ بنگلادیش میں ہونے والی ڈی ایٹ کانفرس میں بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملیشیا، نائجیریا، ترکی اور پاکستان‘ کے سربراہ شرکت کریں گے۔