بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سپینش لیگ، بارسلونا نے ریال ویلا ڈولڈ کو شکست دیدی

سپینش لیگ میں بارسلونا نے ریال ویلا ڈولڈ کو ایک صفر سے ہرادیا۔اسپینش لیگ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی جبکہ دوسرے ہاف میں کھیل میں تھوڑی تیزی آئی، 79 ویں منٹ میں ریال ویلا ڈولڈ کو ریڈ کارڈ دکھاکر میدان سے باہر کردیا گیا۔

بارسلونا نے اس کا فائدہ اٹھا یا اور میچ کے آخری منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کرلی۔اس فتح کے بعد بارسلونا کی ٹیم لیگ میں 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ۔

ایٹلیٹیکو میڈرڈ 66 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور ریال میڈرڈ 63 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

اشتہار
Back to top button