اتحاد ایئر ویز نے ابوظہبی اور اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے مابین باقاعدہ فضائی سفر کا آغاز کر دیا ہے۔اتحاد ایئر ویز کی پہلی پرواز ای وائی 598 مقامی وقت کے مطابق آج صبح 10 بجکر 13 منٹ پر اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئی۔
یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 18 منٹ پر تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئے گی۔ ایئرلائن نے 19 اکتوبر 2020ء کو خلیج سے پہلی غیر شیڈول شدہ مسافر بردار پرواز اسرائیل کےلیے بھیجی تھی۔