این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ایک سے آٹھویں جماعت تک کے لیے 28 اپریل تک اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزرت تعلیم اور صحت کے نمائندگان شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے۔