پاکستان کے قومی کھلاڑیوں کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا مطالبہ
ساوتھ ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور نے اپنے بیان میں گورنمٹ کو درخواست کی ہے کی کودنا کی تیسری لہر خطرناک ہے جس میں چھوٹے بچوں کو بھی اپنے لیپیٹ میں لے لیا ہے ۔اس ساتھ گورنمٹ فرنٹ لائن ورکز کے ساتھ سینیر لوگوں کو بھی ویکسینیشن کر رہی ۔سید اظہر علی شاہ نے گورنمٹ سے درخواست کی ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور نیشنل کھلاڑیوں کو بھی ویکسینیشن شروع کر دے جو قوم کے سرمایہ ہے ۔کھلاڑیوں کی سپورٹس فیڈریشز سے نام اور قومی شناختی کارڈ لے کر پورے ملک کے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن شروع ہونی چاہئے یہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہے اور کوورڈ کے بعد فورا انٹرنشنل ایونٹس میں میں حصہ لینا ہو گا جس کے لئے ان کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت بھی پڑے گی۔کھلاڑیوں کو فرنٹ لائن میں تصور کیا جائے اور جلد از جلد اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے۔یہ وہ شعبہ ہے جو پاکستان کی نمائندگی انٹرنیشنل سطع پر کرتے ہیں