بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کورونا وائرس کا پھیلائو، شمالی کوریا کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے انکار

شمالی کوریا نے رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت سے انکار کردیا۔شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق کووڈ 19 کےپھیلاؤ اور اپنے ایتھلیٹ کی حفاظت کے پیش نظر شمالی کوریا نے رواں بر س ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت کھیل نے یہ فیصلہ کوویڈ 19 کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے کیا۔جاپان کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں لیکن وہ اولمپکس اور کوویڈکو کنٹرول کرنے کی تیاریاں جاری رکھیں گے ۔

اولمپکس2020 گزشتہ سال کوویڈ 19 کی وجہ سے ہی ملتوی کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ اولمپکس گیمز کا آغاز 23 جولائی سے جاپان میں ہوگا۔

اشتہار
Back to top button