بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ملک افتخار اعوان پاکستان ووشو فیڈریشن کے چیئرمین ، امان اللہ صدر منتخب

پاکستان ووشوفیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،ملک افتخار اعوان چیئرمین، امان اللہ اچکزئی صدر اورعنبرین افتخار سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئیں۔اس حوالے سے گزشتہ روزپاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آبادمیں ملک افتخار ملک کے زیر صدارت ووشوفیڈریشن کا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں چاروں صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس سے عہدیداروں ونمائندوں نے بھر پور شرکت کی،اجلاس میں فیڈریشن کی سابق کارکردگی کا جاجائزہ لیااور اسے تسلی بخش قراردیدیااورکہاکہ ملک بھر میں ووشوکو مزید فروغ دینے کیلئے اس سے بڑھ کرکام کی ضرورت ہے اس مقصد کیلئے متفقہ طور پر آئندہ چار سال کیلئے کابینہ تشکیل دیدیاگیا۔جسکے مطابق ملک افتخار اعوان کوچیئرمین،آمان اللہ خان اچکزئی کو صدراور عنبرین افتخار کو سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔

اسی طرح رحمت گل آفریدی سینئر نائب صدر،جبکہ خیضر اللہ خان،فیصل سلیم بٹ،سیفوذوالفقار،مس جنت شہزادکونائب صدور،جائنٹ سیکرٹری عامر بٹ،فنانس سیکرٹری محمد عرفان مغل،ایسوسی ایٹ سیکرٹریزنجم اللہ صافی،جیکی چن،فیض اللہ، مس سندس،مس ثمرین الطاف، مس ماریہ علی، اور عرفان خا ن کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔اسی طرح ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین میں سبطین،مس خدیجہ،ماریہ چیمہ،خرم شہزاد،عرفان خان، آمیر گلفام اور وفادل شامل ہیں۔

80 سال سے زائد افراد کیلئے سنگل ڈوز ویکسی نیشن شروع
اسلام آباد میں 80 سال کے بزرگ شہریوں کو سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو لگانا شروع کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد کے مطابق سنگل شاٹ ویکسین آر ایچ سی ترلائی مرکز سے لگوائی جاسکتی ہے، ترلائی سینٹر سنگل ڈوز ویکسین کا اسلام آباد میں واحد مرکز ہے جب کہ سنگل ڈوز ویکسین کی سہولت صرف 80 سال یا زائد عمر کے شہریوں کےلیے ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 80 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن گھر پر کی جائے گی، یہ عمل دو دن میں شروع ہوجائے گا جب کہ بزرگ شہریوں کی گھر پر کورونا ویکسی نیشن کے لیے باقی صوبوں کو بھی کہا ہے۔

اشتہار
Back to top button