80 سال سے زائد افراد کیلئے سنگل ڈوز ویکسی نیشن شروع

اسلام آباد میں 80 سال کے بزرگ شہریوں کو سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو لگانا شروع کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد کے مطابق سنگل شاٹ ویکسین آر ایچ سی ترلائی مرکز سے لگوائی جاسکتی ہے، ترلائی سینٹر سنگل ڈوز ویکسین کا اسلام آباد میں واحد مرکز ہے جب کہ سنگل ڈوز ویکسین کی سہولت صرف 80 سال یا زائد عمر کے شہریوں کےلیے ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 80 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن گھر پر کی جائے گی، یہ عمل دو دن میں شروع ہوجائے گا جب کہ بزرگ شہریوں کی گھر پر کورونا ویکسی نیشن کے لیے باقی صوبوں کو بھی کہا ہے۔

Exit mobile version