بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کے پاس سیریز جیتنے کا سنہری موقع، جنوبی افریقہ سٹار کھلاڑیوں سے محروم

جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل اپنے بڑے سٹار کھلاڑیوں سے محروم ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، کگیسو ربادا، نگیڈی اور نوکیا تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مذکورہ کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی کو چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی آیل) میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے سٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان کے پاس پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے تیسرا ون ڈے میچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 17 رنز سے شکست دے دی تھی جب کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اشتہار
Back to top button