قومی
سپریم کورٹ نے ملازمین کی مستقلی بارےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
سپریم کورٹ نےخیبر پختونخوا کے مختلف محکمہ جات کےملازمین کی مستقلی کے معاملے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف کے پی کے حکومت کی اپیل منظور کر لی ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں تین رکنی نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔جسٹس اعجاز الااحسن نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے میں 72 محکمہ جات کے سیکڑوں ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ دیا گیا۔
کے پی حکومت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔