بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی پی 84ضمنی انتخاب، رانا ثنا اللہ کی حلقے میں انٹری بند

پی پی 84 خوشاب کےضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنااللہ اور اویس لغاری کو وارننگ جاری کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رانا ثنااللہ اور اویس لغاری نے 6 اپریل کو پی پی 84 کے دورے کا پروگرام بنا رکھا تھا، انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی حکومتی عہدیدار انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا۔

ترجمان کےمطابق الیکشن کمشنر پنجاب نے آئی جی پنجاب کو ٹیلی فون پر ہدایت جاری کی کہ رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری کو حلقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

اشتہار
Back to top button