بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے لاہور سے 5 اور بھکر سے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب کالعد م تنظیم داعش کے 5 دہشتگرد نزیف اللہ ، ضیا الرحمٰن ،اشتیاق ، عبدالرحمٰن بٹ اور ملک کاشف منافرت پر مبنی لٹریچر تقسیم اور اپنی تنظیم کے لیے چندہ جمع کررہےتھے، ملزمان سے چندے کی رسیدیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کے علاوہ بھکر سے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد ابو ذر بھی پکڑ اگیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button