بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا وائرس، سندھ حکومت کا قیدیوں کے بارے میں بڑا فیصلہ

سندھ حکومت نے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچو ہو کا کہنا ہے زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، سندھ کی جیلوں میں قید قیدیوں کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائےگی۔

ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا، سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button