بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی آئی اے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ، اسد عمر بھی سوار تھے

وفاقی وزیر اسد عمر کراچی سے نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد جا رہے تھے کہ طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق فلائٹ 502 میں روانگی کے 40 منٹ کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، ائیربس 330 میں وفاقی وزیر اسد عمر سمیت 120 سے زائد مسافر سوار تھے۔سیرین ائیرلائن کے کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پر پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ دوبارہ کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا

اشتہار
Back to top button