شاداب خان ان فٹ ہو کر دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کے لیے مسابقتی کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، لہٰذا وہ دورہ جنوبی افریقہ کے بقیہ میچز اور دورہ زمبابوے سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے۔ انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا، جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا ہے، لہٰذا انہیں چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا گیا ہے۔

Exit mobile version