بھارت امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ایک لاکھ 3 ہزار 796 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 67 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران گزشتہ برس ستمبر میں سب سے زیادہ 99 ہزار 181 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ امریکا میں پہلی بار ایک لاکھ کیسز گزشتہ برس نومبر میں ریکارڈ کیے گئے تھے۔بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی وبا میں تیزی سے اضافے کے باعث مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔