قومی
چھوٹے بچوں سے گداگری کرانے والے تین کارندے گرفتار
صدر زون کے تھانہ گولڑہ پولیس کی بھکاریوں کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع ہر پولیس ٹیم نے چھوٹے بچوں سے گداگری کرانے والے تین سرکردہ کارندہ گرفتارکرلیا ۔
ملزمان گولڑہ شریف دربار اور گردونواح میں بچوں سے بھیک منگواتے تھے ۔ملزمان میں غلام یاسین،محمد اعظم اور ماجد شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔