سی ٹی ڈی نے لاہور سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ایک کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقررتھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں محب اللہ اور حنیف طیب کو خفیہ اطلاع پر گلشن راوی بند روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد محب اللہ کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر تھی اور وہ ریڈ بُک میں شامل تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد شہر میں مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ان سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔